انیس قائم خانی کا جمعرات کو ایک اور پریس کانفرنس کا اعلان
کراچی : انیس قائم خانی کہتے ہیں 24 اپریل کو باغ جناح میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے، چند روز کی پارٹی سے 30 سال پرانی جماعت کو اتنی پریشانی کیوں ہے؟، جمعرات کو پھر پریس کانفرنس کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے بتایا کہ 24 اپریل کو باغ جناح میں جلسے کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی ہے، پاک سرزمین پارٹی کے جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے، کراچی کے وطن پرستوں کی بڑی تعداد آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ 24 اپریل کو جناح باغ میں ہی ہوگا، 12 دن کی پارٹی سے 30 سالہ پارٹی کو اتنی پریشانی کیوں ہے؟، انہوں نے جمعرات کو ایک اور پریس کانفرنس کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم 3 مارچ کو پاکستان پہنچے اور متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا، 23 مارچ کو انہوں نے اپنی الگ جماعت پاک سرزمین پارٹی بنانے کا اعلان کیا، اب تک رضا ہارون، انیس ایڈووکیٹ، وسیم آفتاب سمیت ایم کیو ایم کے کئی رہنماء قیادت سے ناراض ہو کر سابق ناظم کراچی کی پارٹی شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ سماء