ایان علی کے لیے بڑا دھچکا

Ayyan Ki Peshi Isb Pkg 24-03

راول پنڈی: کسٹمزکلکٹوریٹ نے ایان علی سےبرآمدرقم ضبط کرنےکاحکم دے دیا۔

پاکستان کی معروف ماڈل ایان علی کی مشکلات ختم ہونےکانام ہی نہیں لے رہیں۔ پچھلے برس سے کرنسی اسکینڈل کی خبروں کی زینت بننے والی ایان علی کو ایک اورنقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کسٹمزکلکٹوریٹ نے ایان علی سے ملنے والی رقم ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایان علی نے یہ رقم اسلام آباد ائیرپورٹ  سے دبئی لےجانے کی کوشش کی تھی۔ ایان علی سے5لاکھ8ہزار600 ڈالربرآمدہوئےتھے۔اس رقم کی مالیت تقریبا 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

کسٹم کلکٹرعلی رضانےایان علی کےخلاف فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں بتایا گیاہےکہ ملزمہ باربارطلبی کےسمن بھجوانےکےباوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔ فیصلے کے مطابق عدالت نے اس مقدمے میں شریک ملزمان ممتازاوراویس پر5،5 لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سماء

custom court

currency scandal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div