آٹھ ماہ پہلے اغواء کیا گیا سوئس جوڑا میران شاہ سے مل گیا

اسٹاف رپورٹر


اسلام آباد : بلوچستان سے آٹھ ماہ پہلے اغواء کیا گیا سوئس جوڑا میران شاہ سے مل گیا۔ پاک فوج نے راولپنڈی منتقل کردیا۔


عسکری ذرائع کے مطابق سوئس جوڑا میران شاہ سے مل گیا۔ خبر ایجنسی نے آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غیرملکیوں نے بتایا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کی حراست سے فرار ہوگئے اور سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ تک پہنچ گئے۔


 سیکیورٹی فورسز نے سوئس جوڑے کو پہلے پشاور منتقل کیا اور اس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی پہنچادیا۔ سیاحت کے لیے پاکستان آنے والے اس جوڑے کو گذشتہ سال جولائی میں بلوچستان سے اغواء کیا گیا تھا۔ دوران حراست کالعدم تحریک طالبان نے مغویوں کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ سماء

سے

Obama

comedy

Tabool ads will show in this div