بلوچستان؛ریلوے ٹریک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
سبی :ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس میں سوار ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ سبی میں بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر ریموٹ کنڑول نصب بم کا دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر جعفر ایکسپریس کی بوگی کو نقصان پہنچا۔ دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی۔ حملے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو سبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ریلوے ٹریک کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سماء
Jaffar Express
تبولا
Tabool ads will show in this div