لاہورپوليس نے زنجيروں ميں جکڑی دوخواتين کو بازياب کراليا
اسٹاف رپورٹر
لاہور: پوليس نےلاہورکےعلاقےغازی آباد ميں زنجيروں ميں جکڑی دو خواتين کو بازياب کراليا۔
پوليس کے مطابق ملزم اظہر جاويد نے اپنی اہليہ شميم اختر اور چودہ سالہ بھانجی امبر کو گزشتہ ايک سال سے زنجيروں ميں باندھ کر گھر ميں قيد کر رکھا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پوليس نے چھاپہ مار کر دونوں خواتين کو بازياب کر اليا جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر ليا گيا ہے۔
ملزم اظہر جاويد کے دوبچے ہيں۔۔۔۔۔۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسکی اہليہ کا ذہنی توازن درست نہيں جسکی وجہ سے اسے زنجيروں سے جکڑا گيا تھا دوسری جانب پوليس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتين کے طبی معائنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئيں گے۔ سماء