لائنز ایریا میں متحدہ اور حقیقی کے کارکنوں میں تصادم، انتخابی دفتر نذر آتش

Mqm Haqiqi Clash Lines Area khi Ex 04-04

کراچی : لائنز ایریا میں متحدہ قومی موومنٹ کی ریلی کے دوران ایم کیو ایم اور حقیقی کے کارکن آمنے سامنے آگئے، نعرے بازی کے بعد ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جبکہ مشتعل افراد نے متحدہ کے یونٹ آفس کو آگ لگادی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں لائنز ایریا کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، ضمنی انتخاب ایم کیو ایم جیت چکی ہے۔

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کی انتخابی ریلی کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے، متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب دونوں جانب سے کارکنوں نے پتھراؤ شروع کردیا۔

لائنز ایریا میں متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے بھی حملے کئے جبکہ مشتعل افراد نے متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ آفس کو آگ لگادی۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ لائنز ایریا میں دہشت گرد جماعت کے کارکنوں نے ہم پر حملہ کیا، علاقے کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، ضمنی انتخاب متحدہ قومی موومنٹ جیت چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود ٹی 20 انتخابی میچ جیت لیں گے، پی ایس115 اور این اے 245 سے پتنگ کامیاب ہوگی، یو سی 9 جٹ لائن بھی ایک انتخابی دفتر کو کل بھی آگ لگائی گئی، کل بھی حامیوں اور کارکنوں کو زخمی کیا گیا تھا۔

فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں اور تمام میئرز کو اختیارات دیئے جائیں، انتخابات کو 4 مہینے ہوگئے، اب اداروں کو فعال کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اختیار ملے تو کراچی میں سرکلر ٹرین چلائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے دو حلقوں این اے 245 اور پی ایس 115 پر 7 اپریل کو ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ سماء

FAROOQ SATTAR

Bye Election

AFAQ AHMED

MQM Haqiqi

Lionsarea

PS115

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div