بھتہ خوری اور پرجی مافیا کیخلاف ایم کیوایم کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج

اسٹاف رپورٹ
کراچی : بھتہ اور پرچي مافيا کے خلاف ايم کيوايم نے آج ملک بھر ميں احتجاج کا اعلان کيا جس کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر ايم کيو ايم کے  رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔


لوگوں کا پرچی اور بھتہ مافيا کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دوسری جانب ايم کيو ايم کی پارليمانی پارٹی کا اجلاس بھی سردار احمد کی زير صدارت جاری ہے جس ميں اسمبلی کے  اجلاس ميں شرکت کا لائحہ عمل طے کيا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ايم کيو ايم رابطہ کميٹی نے کل ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد گزشتہ روز اعلان کيا تھا کہ متحدہ اراکين سندھ اسمبلی ميں اور کارکنان اور عوام سندھ اسمبلی کے باہر بھتہ مافيا اور پرچی مافيا کے خلاف احتجاج کرینگے۔

ایم کیوایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جاگير دار اور وڈيرے بھتہ مافيا کی حمايت کرنا چھوڑ ديں۔ عوام سندھ ميں امن ومحبت سے رہنا چاہتے ہيں.ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔


رابطہ کميٹی کا کہنا تھا کہ قائد ہمارے ہاتھ کھول ديں تاکہ ہم وڈيروں کی زبان ميں ان سے بات کرسکيں.


جاگير داروں کی ستائی ہوئی سندھی اکثريت ہمارے ساتھ ہے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تاجروں سے روزانہ سوا کروڑ روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ سماء

اور

کے

کا

Sonam Kapoor

سندھ

updates

کیخلاف

Tabool ads will show in this div