بھتہ اور پرچی مافیا کیخلاف سندھ اسمبلی میں احتجاج،کل یوم سیاہ منانےکااعلان

اسٹاف رپورٹ
کراچی : شہر قائد کے  تاجروں نے بھتہ مافیا  اور پرچی مافيا کے خلاف کل يوم سياہ اور يوم احتجاج منانے کا اعلان کيا ہے۔ ايم کيو ايم نے بھی تاجروں کے اعلان کی حمايت کرتے ہوئے سندھ بھر ميں کاروبار بند رکھنے کی اپيل کی ہے۔

آج سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں اسمبلی کے اندر اور باہر بھتہ اور پرچی مافيا کے خلاف ايم کيو ايم اور تاجر برادری نے  احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔


اسمبلی کے اندر ايم کيو ايم کے اراکين نے پلے کارڈز اٹھا  ہوئے تھے، جس کی وجہ سے اسمبلی کی کارروائی معطل کر کے اجلاس کو پیر تل ملتوی کردیا گیا

دوسری جانب طرف اسمبلی کے باہر تاجروں اور ايم کيو ايم کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی جس نے بھتا اور پرچی مافيا کے خلاف شديد نعرے بازی کی۔

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد تاجروں احتجاج کرتے ہوئے کل يوم سياہ اور يوم احتجاج منايا کا اعلان کیا۔


ايم کيو ايم سندھ اسمبلی کے اراکين بھی اظہار يکجہتی کے طور پر ان کے ساتھ  تھے۔ ایم کیو ایم نے تاجروں کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کل عوام سے  اپنا کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ سماء

اور

میں

Sonam Kapoor

سندھ

یوم

کیخلاف

Tabool ads will show in this div