پانامالیکس نوازاورشہبازشریف کی سچائی پرمہرہے،پرویزرشید

  Pervaiz Rasheed Sot 04-04   اسلام آباد: پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پانامہ دستاویزات میں وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی سچائی پر مہر ہے، کہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثہ جات اور پراپرٹی نہیں، عمران خان غلط الزامات لگانے پر معافی نہیں مانگتے تو کم از کم شرمندگی کا اظہار تو کریں۔ اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پانامہ دستاویزات میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سچائی پر مہر لگا دی گئی ہے کہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثہ جات اور پراپرٹی نہیں ہے، بے بنیاد الزامات لگانے والے اس بات کا سرٹیفکیٹ دیں گے کہ ان کے بیرون ملک مقیم خونی رشتہ دار اپنی تعلیم کیا چرچ کے چندے سے حاصل کر رہے ہیں، عمران خان کے بنی گالہ کے محل کی اراضی کے معاملے کو چیلنج کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی ان کی سابق اہلیہ کی جانب سے عطیہ اور ان کے فلیٹ کی فروخت سے متعلق کہانیوں میں کئی تضادات اور جھول ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی ملکی سیاست میں ایسی روایت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اور پانامہ دستاویزات نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دیا، انہوں نے کہا کہ وہ نہیں کہتے کہ عمران خان سیاست سے استعفیٰ دیں، تاہم وہ غلط الزامات لگانے پر معافی نہیں مانگتے، کم از کم شرمندگی کا اظہار تو کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خاندان کے افراد طویل عرصہ تک بیرون ملک رہے ہیں اور وزیراعظم کے بیٹوں کو وطن آنے سے زبردستی روکا گیا، اس لئے انہوں نے بیرون ملک اپنا کاروبار شروع کیا اور یہ جرم نہیں ہے۔ اسی طرح بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانی دوسرے ملکوں میں اپنے کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹوں نے وائٹ منی سے اپنے کاروبار شروع کیے اور وہ باقاعدہ ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے اس بات کا سرٹیفکیٹ دیں گے کہ ان کے بیرون ملک مقیم خونی رشتے دار اپنی تعلیم کیا چرچ کے چندے سے حاصل کر رہے ہیں، عمران خان کو رائی کا پہاڑ بنانے کی عادت چھوڑ دینی چاہیے۔ سماء

PERVAIZ RASHEED

Panama leaks

Foreign Assets

Nawaz Family

German Leaks

Investment Firm

Tabool ads will show in this div