کریم ایجنسی میں مسافر بس پر بم حملہ، 16 افراد زخمی
اسٹاف رپورٹ
پارہ چنار : کرم ایجنسی میں مسافر بس پر ریموٹ کنڑول بم حملے میں اٹھارہ مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا ہے۔
لوئر کرم ایجنسی کے علاقے چار خیل میں دہشت گردوں نے فلائنگ کوچ کو ریموٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر گاڑی پارا چنار سے پشاور جارہی تھی۔
واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی لوئر کرم کے علاقہ پیر قیوم میں مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سماء