ایان علی پھرعدالت پہنچ گئیں
راول پنڈی: ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ ایان علی کا کہنا ہے کہ والدہ کی تیمارداری اورماڈلنگ معاہدوں کی پاسداری کے لیے بیرون ملک جانا ہے۔
سپرماڈل اڑن چھوہونے کے لیے بے قرارہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ والدہ بیمارہیں، ان کی تیمارداری اورماڈلنگ معاہدے کی پاسداری ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر وہ باہر نہ گئیں توہرجانے کابھی ڈرہے۔
ایان علی کی قانونی ٹیم کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ان سے برآمد کی گئی رقم ان کی قانونی ملکیت ہے جوپلاٹ بیچ کرحاصل کی گئی۔عدالت منی لانڈرنگ کے مقدمے کی درخواست بھی خارج کرچکی ہے۔ کسٹم حکام نے ایان علی کا پاسپورٹ بھی واپس دے دیا ہے ۔ سماء
custom court
currency scandal
تبولا
Tabool ads will show in this div