بھارتی عدالت نےپاکستانی وفد کو اجمل قصاب، گواہوں سےملاقات سےروک دیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


ممبئی : بھارتی عدالت نے پاکستانی وفد کو ممبئی حملے کے واحد گرفتار مجرم اجمل قصاب اور گواہوں سے ملاقات سے روک دیا ہے۔


 ممبئی میں موجود پاکستانی عدالتی کمیشن نے خصوصی عدالت سے اجمل قصاب اور ممبئی حملوں کے گواہوں سے سوالات کرنے کی اجازت طلب کی تھی جسے  مسترد کردیا گیا ہے۔


 عدالتی حکم کے مطابق  پاکستانی کمیشن کو گواہوں کے ریکارڈ بیانات قلم بند کرنے کی اجازت ہےلیکن ان سے براہ راست ملاقات اور سوالات کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


 پاکستانی کمیشن کا کہنا ہے کہ گواہوں سے ملاقات مقدمے کی کارورائی کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے ضروری ہے۔ سماء

کو

vote

دیا

teenager