کے پی، گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی

KP Rain Daamges Psh SA Pkg 04-04

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/KP-Rain-Daamges-Psh-SA-Pkg-04-04.mp4"][/video]

پشاور: خيبر پختونخوا ميں بارشوں سے تباہي کا سلسلہ جاري ہے، مختلف اضلاع ميں لينڈسلائيڈنگ اور چھتيں گرنے سے اب تک 51 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ چترال اور کوہستان ميں تودے گرنے سے کئي سڑکيں بند ہيں۔

خیبرپختونخوا میں طوفاني بارشوں سے سب سے زيادہ شمالي اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 51 تک پہنچ چکی ہے۔ شانگلہ ميں چودہ، کوہستان ميں بارہ اور سوات ميں آٹھ افراد زندگي کي بازي ہار بيٹھے۔

سيلابي ريلوں کے باعث کالام شنکياري، چترال اور کوہستان ميں رابطہ پل اور سڑکيں بہہ گئيں ہیں جب کہ کئي علاقوں کا زميني رابطہ کٹ گيا ہے۔ پي ڈي ايم اے نے متاثرہ اضلاع ميں امداد سرگرمياں شروع کردي ہيں۔ سماء

LandSliding

PDMA report

rain damages

Tabool ads will show in this div