مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تحریک چلائیں گے،فضل

Fazlu On MMA Sot 02-04 اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمانی لوگ ہیں، بات کرنے کو تیار ہیں اور کریں گے، تاہم مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفت گو میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمان جنگ نہیں چاہتے اور نہ یہ ہماری ضرورت ہے، یہ جنگ مسلمانوں پر مسلط کی گئی ہے اور مسلمانوں پر ہی حملے بھی کئے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں ایک دوسرے کی طاقت بننا ہے، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد تمام جماعتیں دہشت گردی کیخلاف متفق تھیں۔ خواتین پروٹیکشن بل سے متعلق فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں، ہم پارلیمانی لوگ ہیں، بات کرنے کو تیار ہیں اور کریں گے، تاہم مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا، بل پر بات ہوگی لیکن تحریک مطالبات ماننے پر رک سکتی ہے، پنجاب حکومت نے اپنا بل غلط مانا تو ہم اپنا قانون دیں گے۔ سماء

PUNJAB

Maulana Fazal ur Rehman

Women Protection Bill

sectarianism

Tabool ads will show in this div