عمرکوٹ،کم سن لڑکی سے زیادتی کا ملزم جیل منتقل

UMERKOT JIRGA BREAKING 02-04 عمرکوٹ : عمر کوٹ پولیس نے زیادتی کے ملزم مشتاق منگریو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عمرکوٹ کے علاقے میں دو روز قبل ملزم مشتاق منگریو نے کم سن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد علاقے کے بڑوں نے جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا، جرگے کی سربراہی وڈیرےحسن منگریو نے کی۔ زیادتی جیسے اہم واقعہ پر جرگے نے جاہلانہ فیصلہ دیتے ہوئے ملزم کے گھر والوں پر 30 من گندم جرمانہ عائد کیا، جس پر متاثرہ لڑکی کے والدین نے جرگے کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ جرگے کے فیصلے کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا، جس پر پولیس نے لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آںے تک ملزم کو ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا، پولیس کے مطابق لڑکی میڈیکل رپورٹ کراچی سے دو روز بعد موصول ہوجائے گی۔ سماء

MINOR GIRL

Assault case

Rape Charges

Tabool ads will show in this div