کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : کلی شابو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پرچون کی دکان میں گھس کر فائرنگ  کرکے با پ بیٹے کو  قتل کردیا۔ دونوں کو سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں تاجک آباد کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پرچون کی دکان میں اندھا دھند فائرنگ کی جس سے نتیجے میں دکان کا مالک اور اس کا جوان بیٹا ہلاک ہوگئے۔

دونوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں مقتولین کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں جس سے موقع پر ہی وہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ سماء

کی

MQM

Tahir-ul-Qadri

elections

karzai

medal

Tabool ads will show in this div