راول پنڈی : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف سے ملاقات میں دفاعی بجٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔
ملاقات مین دفاعی بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان کے مطابق آرمی چیف سے اسحاق ڈار نے ملاقات جی ایچ کیو میں کی اور ملاقات میں آرمی کے بجٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سماء