پرویز مشرف کو بیرون ملک نہیں جانے دینا چاہئے تھا، افتخار چوہدری

IFTIKHAR CHAUDHRY SOT 01-04

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/IFTIKHAR-CHAUDHRY-SOT-01-04.mp4"][/video]

لاہور : سابق چيف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے پرويز مشرف کو بيرون ملک جانے کی اجازت دیکر عدالتی فيصلے کی خلاف ورزی کی ہے، کہتے ہيں پنجاب ميں آپريشن کے بعد حالات بہتر ہوجائيں گے۔

سابق چيف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے جناح اسپتال ميں مريضوں کی عيادت کی اور گلشن اقبال پارک دھماکے پر افسوس کا اظہار کيا۔

مزید دیکھیں ؛ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

سابق چيف جسٹس نے پرويز مشرف کی بيرون ملک روانگی کو عدالتی فيصلے کی خلاف ورزی قرار ديا۔

جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دشمن ملک را کے ذريعے پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے ليکن حکومت نے کل بھوشن کی گرفتاری پر ردعمل تک نہيں ديا۔ سماء

Iftikhar Chohadry

Former Chief Justice

Justice Democratic Party

Pervez Musharraf Case

Tabool ads will show in this div