اسلام آبادپولیس کا میراکی مشکوک گاڑی چھوڑنے سے انکار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد پولیس نے اداکارہ میرا کے زیراستعمال مشکوک کار کو تھانہ سیکرٹریٹ میں بند کر دیا ، گاڑی کی لیبارٹری رپورٹ منگوائی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل رات گئے اداکارہ میرا کالےرنگ کی کراچی نمبر  AVU 409 والی کار میں سوار ریڈ زون میں داخل ہوئیں تو ناکے پر اہلکاروں نے روک لیا۔ پولیس کےاستفسارپر کارڈرائیورمحمد لیاقت کاغذات   پیش نہ کرسکا ، جس پر گاڑی تھانہ سیکرٹریٹ میں بند کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ادارکارہ میرا نے اپنی گاڑی چھڑوانے کیلئے متعدد شخصیات کے فون کروائے ، تاہم  پولیس نے رپورٹ درج ہو جانے کی وجہ سے گاڑی نہیں چھوڑی ۔
ذرائع کے مطابق  اداکارہ میرا کی جانب سے تین دن بعد بھی گاڑی کے کاغذات پیش نہ کئے جانے پر پولیس نے گاڑی کی لیبارٹری رپورٹ منگوانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

کا

سے

street