وزیراعظم نے اپنا آئینی حق استعمال کیا، اعتزازاحسن
اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وزيراعظم کے وکيل اعتزازاحسن کہتے ہيں کہ ان کے موکل نے سات رکني بنچ سے مقدمہ نہ سننے کي درخواست کرکے آئيني حق استعمال کيا،سابق اٹارني جنرل انورمنصورخان اسے نئي سازش قرارديتے ہيں۔
سماء سے بات کرتے ہوئے توہين عدالت کيس ميں وزيراعظم کے وکيل اعتزازاحسن نے کہا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے ميں ان کا موقف تبديل نہيں ہوا۔
اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ان کے موکل نے بنچ سے مقدمہ نہ سننے کي درخواست کرکے آئيني حق استعمال کيا۔
دوسري طرف سابق اٹارني جنرل انورمنصور خان نے اسے نئي سازش قراردي۔
سپريم کورٹ نے وزيراعظم کوہدايت کي ہے کہ وہ سوئس حکام کو خط لکھ کر اکيس مارچ کو پيش ہوں يا بتاديں کے خط نہيں لکھيں،وزيراعظم پر توہين عدالت ثابت ہوگئي تو انہيں چھ مہينے کي سزا ہوسکتي ہے۔