آج رات سے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی، رحمان ملک

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں آج رات سے بھتہ خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کردی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاکہ وہ صدر  زرداری کی ہدایت پر بھتہ خوری ختم کرنے کے لئے کراچی آئے ہیں۔ شہر میں بھتہ مافیا سے نمٹنے کیلئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں بااختیارسیل بنا دیا ہے ۔
رحمان ملک نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے مل کر کراچی سے بھتہ خوری ختم کریں گے۔ ۔۔  کسی بھی جماعت کا کارکن جرائم میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اور ۔شہر کے تمام متاثرہ علاقوں میں آپریشن کیا جائے گا۔
رحمان ملک نے کہا کہ پولیس بھتہ خوروں کو پکڑتی ہے لیکن وہ عدالتوں سے چھوٹ جاتے ہیں ۔ اب حکومت نے انسداد بھتہ خوری ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملزمان کو سزا مل سکے۔۔
رحمان ملک نے کہا کہ  بھتہ خوری میں چوری کے فون اورگمنام سم استعمال کی جاتی ہے۔ تمام موبائل کمپنیوں کوسم کا ڈیٹا اسٹور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔  موبائل سم صرف شناختی کارڈ پر جاری کی جائےگی۔۔

کی

کے

ملک

سے

شروع

gilgit

خلاف

آج

moon

kerry

Tabool ads will show in this div