جھنگ میں زائرین کی بس کو حادثہ،7افراد جاں بحق،40سے زائد زخمی

اسٹاف رپورٹ
جھنگ : جھنگ میں حویلی بہادرشاہ کےقریب سخی سرور جانےوالی زائرین کی بس  الٹنے سےسات  افراد جاں بحق اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ سے دربارسخی سرور جانے والی زائرین کی بس جھنگ میں حویلی بہادرشاہ کےمقام پرتیز رفتاری کےباعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک بچہ  اور ایک عورت سمیت پانچ افراد موقع پر جا ں بحق ہوگئے۔

دو افراد ہسپتال میں طبی امداد کے دوران چل بسے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ تین افراد کو شدید تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ سماء

میں

زخمی

کی

کو

CNIC

زائد

Tabool ads will show in this div