استعفیٰ لے لیں، توہین نہ کریں۔وقار یونس

Waqar Peerzada Meeting Isb Pkg 31-03

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس پی سی بی کے خلاف انصاف کی دہائی دیتے دارالحکومت پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ سے ملاقات کی اور کہا کہ پی سی بی استعفٰی لے لے ،توہین نہ کرے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اچانک اسلام آباد پہنچ کر وفاقی وزیرریاض پیرزادہ سے ملے۔ وقار یونس نے وزیر کھیل سے اپنی ملاقات  میں انکشاف کیا کہ کرکٹ بورڈ سیاست کرتا ہے  اورکھلاڑیوں کی تضحیک کی جاتی ہے۔

ہیڈ کوچ نے وفاقی وزیر سے استدعا کی کہ خدا کا واسطہ ہے وزیراعظم کو سب کچھ تبائیں۔ اگر وزیراعظم نے مداخلت نہ کی تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی۔

ریاض پیرزادہ  نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وقار یونس نے اہم حقائق سے آگاہ کیا ہے۔ وزیراعظم سے درخواست کرونگا کہ انہیں بلائیں۔

وقار یونس نے کہا کہ اپنے تمام تحفظات ریاض پیرزادہ کوبتادیےہیں۔ میری رپورٹ میں کھلاڑیوں کی لڑائی کا ذکرنہیں، رپورٹ ایک سازش کے تحت لیک کی گئی۔

وقار یونس نے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کیلئے وقافی وزیر کے حوالے کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بال اب وزیراعظم نواز شریف کے کورٹ میں ہے۔ سماء

pm nawaz

head coach waqar younis

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div