بھٹو کی برسی کیلئے سرکاری خزانے سے رقم کا اجراء، بلاول کا نوٹس

Bilawal-Bhutto-Zardari-ppp-

سماء کی خبر کام کرگئی، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر سندھ حکومت نے خزانوں کے منہ کھولے تو بلاول بھٹو نے نوٹس لے ليا۔

سابق وزيراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی 37 برسی پر سندھ حکومت نے ڈھائی کروڑ روپے جاری کرديئے، سماء نے خبر نشر کی تو بلاول بھٹو زرداری سائیں سرکار پر برہم ہوگئے۔

کہتے ہيں کہ تمام خرچہ پارٹی فنڈ سے کیا جائے، سرکاری خزانے سے ایک پیسہ بھی نہ نکالا جائے، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے برسی کے انتظامات کے اخراجات کیلئے صوبائی حکومت سے رقم طلب کی تھی۔

وزيراعلیٰ سندھ نے رقم کی منظوری دی تو صوبائی محکمہ خزانہ نے رقم بھی فوری طور پر جاری کردی تھی۔ سماء

BILAWAL BHUTTO

Zaulfiqar Ali Bhutto

Finance Issu

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div