کمیشن نے حقانی کو 26 مارچ کو طلب کرلیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: توہین عدالت کیس کے بعد بات کرتے ہیں میمو کمیشن کی ۔۔ جس نے حسین حقانی کو چھبیس مارچ کو طلب کرلیا ۔۔ الزامات کی تردید سے متعلق دستاویزات آج رات دس بجے تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
میمو کمیشن کے اعلامیے کے مطابق حسین حقانی کو اپنے جوابات جمع کرانے کے تین مواقع فراہم کئے گئے ۔ لیکن انھوں نے احکامات کی تکمیل نہیں کی ۔ اور اب انھیں عدالت میں حاضر ہونے کا چوتھا موقع دیاجارہا ہے ۔
کمیشن نے انھیں چھبیس مارچ کو طلب کیا ہے اور ان پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید یا انھیں قبول کرنے سے متعلق دستاویزات آج رات دس بجے تک جمع کرانے کا حکم دیاگیا ہے ۔ اور اگر ایسا نہ کیاگیا تو ان پر لگائے گئے الزامات کو درست تصور کیاجائے گا ۔
میموکمیشن نے اس بات کا بھی نوٹس لیا کہ اگر انھیں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی تشویش ہے تو اٹارنی جنرل سے رابطہ کریں۔