وزیر داخلہ کا کل میڈیا کے سامنے ڈی چوک خالی کرانے کا اعلان

Ptv Ch Nisar Pc 29-06

اسلام آباد : وزیر داخلہ کہتے ہیں مسئلہ سیاسی نہیں، کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں، ایسے عناصر کو لاشیں درکار ہیں، ہم معاملہ پُرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، توڑ پھوڑ کرنیوالوں کی فوٹیجز موجود ہیں، سب کو گرفتار کریں گے، مذاکرات سیاسی قیادت سے نہیں انتظامیہ سے ہورہے ہیں، آج دھرنا ایک گھنٹے میں ختم نہ ہوا تو کل میڈیا کے سامنے ڈی چوک خالی کرائیں گے۔

مزید جانیے ؛ ڈی چوک مظاہرین پرطاقت کااستعمال،مفتی منیب نےخبردارکردیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ خفیہ اداروں کی تمام رپورٹس پنجاب حکومت سے شیئر کی گئیں، چہلم کے جلوس کو پُرامن منتشر ہونے کی ضمانت پر احتجاج کی اجازت دی گئی، پنجاب حکومت کو یقین تھا کہ جلوس پرامن منتشر ہوجائے گا، کچھ لوگوں نے اپنی زبان اور تحریر کا پاس نہیں کیا، چہلم کے بہانے کچھ لوگوں نے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی، ایسے عناصر لاشیں گروانا چاہتے تھے۔

FIR And Judicial Remand ISB PKG 29-03

انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی ویڈیوز محفوظ کرلیں، دھرنا دینے والوں نے توڑ پھوڑ کی، املاک کو نقصان پہنچایا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو چن چن گرفتار کریں گے، چہلم میں شریک شریک 14 ہزار افراد جلوس کی صورت میں اسلام آباد پہنچے، اس موقع پر بزور طاقت انہیں روکنے کا حکم نہیں دے سکتا تھا، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بنادی جو مظاہرین کو کنٹرول نہ کرنے کے سلسلے میں کمزوریوں اور خامیوں کا جائزہ لے گی، حکومت یقینی بنائے گی آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

اسلام آباد راولپنڈی سے گرفتار 600 سے زائد افراد کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ حکومتیں آنی جانی ہیں لیکن ریاست کو کمزور نہیں ہونا چاہئے، احتجاج کے دوران اگر جانی نقصان ہوجاتا تو تمام تنقید حکومت پر ہوتی، میری پوری کوشش ہے کہ تمام معاملات عدم تشدد سے حل ہوجائیں، آج دھرنا ایک گھنٹے میں ختم نہ ہوا تو کل میڈیا کے سامنے ڈی چوک خالی کرائیں گے، تحریری حکم دیا ہے آپریشن کی صورت میں کوئی اہلکار مسلح نہیں ہوگا۔

Islamist activists gather outside the Parliament building to protest the execution of Mumtaz Qadri in Islamabad

انہوں نے بتایا کہ کل موبائل فون سروس بحال کردی جائے گی، مظاہرین کو کھانا پہنچانے والے 2 ریستوران سیل کردیئے، کچھ کے خلاف کارروائی جاری ہے، مذاکرات سیاسی قیادت سے نہیں انتظامیہ سے ہورہے ہیں۔ سماء

INTERIOR MINISTER

Chohadry Nisar Ali Khan

D CHOWK

Tabool ads will show in this div