رانا مشہود نے وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا

RANA MASHOOD SCHOOLS SOT 08-03 لاہور : صوبائی وزیر رانا مشہود نے چار اضافی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق رانا مشہود نے وزارت تعلیم کے علاوہ تمام وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا، رانا مشہود نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بھیج دیا ہے۔ سماء سے خصوصی گفت گو میں رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کام کا دباؤ زیادہ ہے، اس ليے عہدے چھوڑنے کا فيصلہ کيا، وزيراعلیٰ کو خط لکھا ہے کہ صرف وزارت تعلیم رکھنا چاہتا ہوں،وزيراعلیٰ کی مرضی ہے وہ اسے منظور کريں يا نہيں۔ رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کی ذمہ داری بھاری ہے اور اس سے مکمل انصاف کرنا چاہتا ہوں، تعلیم کے فروغ کے ذریعے ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ رانا مشہود نے جن وزارتوں سے استعفیٰ دیا ہے ان میں ہائیرایجوکیشن، آرکیالوجی، سیاحت اور کھیل کی وزارت شامل ہیں۔ سماء

PUNJAB ASSEMBLY

rana mashood

Education Ministry

Tabool ads will show in this div