ایان علی کےلیےایک اورمشکل

Ayan Ali Bach Gai Isb Pkg 15-10

اسلام آباد: سپر ماڈل ایان علی کی مشکلات ہیں کہ کم ہی نہیں ہورہیں۔ سپریم کورٹ میں ایان علی کانام ای سی ایل سےنکالنےکیخلاف ایک اوراپیل دائرکردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں درخواست وزارت داخلہ کی جانب سے دائرکی گئی۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایان علی کانام ای سی ایل میں شامل کرنےکانوٹس بھیجاگیا۔وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کافیصلہ قانون کےبرعکس ہے۔

وزارت داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردینے کی اپیل کی۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ایان علی وزارت داخلہ میں نظرثانی کیلئےرجوع کرسکتی تھیں۔ایان علی نےدادرسی کےحق کواستعمال نہیں کیا۔  سماء

SUPREME COURT OF PAKISTAN

pakistan super model

currency scandal

interior ministry of pakistan

Tabool ads will show in this div