یوم پاکستان ملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے،ملکی سلامتی کیلئےخصوصی دعائیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ملک بھر میں بہتر واں یوم پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ ملکی سلامتی اوراستحکام کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ملک بھر میں بہتر واں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس اہم قومی دن کی مناسبت سے سرکاری اور نجی اداروں میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ جب کہ مختلف عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ شہر کی مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی  کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اورمملکت خداداد کے حصول اور دفاع کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں یوم پاکستان کا استقبال جناح پارک میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ اور مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقاريب کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے بھی خصوصی تقريبات منعقد کی گئی ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا اور مساجد میں خصوصی ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقاریب ہورہی ہیں  جن میں تحریک پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ کئی مقامات پر شہدائے تحریک پاکستان کیلئے مساجد میں قرآن خوانی بھی کی گئی ہے۔  یوم پاکستان کے موقع پر مختلف تنظیموں اور طلبہ کی جانب سے ریلیوں، تصویری نمائش اور تقریری مقابلوں سمیت کئی دوسرے پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔ سماء


ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے ویڈیو کے لنک پر کلک کریں

یوم

jalsa

Tabool ads will show in this div