ترک صدر کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، لاہور سانحے پر اظہار افسوس
اسلام آباد : ترک صدر نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا، رجب طیب اردوان نے لاہور سانحے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے فون کیا اور لاہور میں دہشت گردی کے ہولناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
رجب طیب اردوان نے وزیراعظم نے گفتگو میں پاکستان اور ترکی کا دہشت گردی کیخلاف مشترکہ جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء