کراچی سمیت سندھ بھر میں24 گھنٹے کیلئے سی این جی بند،عوام بے بس

اسٹاف رپورٹ
کراچی : شہر قائد سمیت سندھ  بھر میں سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

گیس لوڈ مینیجنٹ کے تحت صبع نو بجے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ کراچی میں سی این جی اسٹیشن بند ہونے کا لمحہ جیسے جیسے قریب آتا گیا۔

گاڑیوں کی قطاریں بھی بڑھتی گئیں۔ کسی خوش نصیب کے حصے میں تو گیس آئی اور کسی کا صبح سویرے جاگنا بھی بے کار گیا۔ حیدرآباد میں بھی صورتحال کچھ ایسی ہی تھی سی این جی کی بندش سے پہلے اسٹیشنوں پر میلہ لگا رہا لیکن اب وہاں سناٹا ہے۔

سکھر، میرپور خاص،  گھوٹکی، جیکب آباد ، شکار پور، دادو، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں بھی سی این جی اسٹیشن عوام کا منہ چڑا رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ عجیب بات ہے جیب میں پیسے لئے گھوم رہے ہیں لیکن سی این جی نہیں مل رہی۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔۔ تاکہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کما سکے۔ سماء

burger

CNIC

سی

فٹبال

جی

سندھ

سمیت

Narendra Modi

record

Tabool ads will show in this div