لاہور خود کش دھماکا، خون کے عطیات کی اپیلیں

BLAST IMDAD HOSPITAL 27-03 لاہور : زندہ دلان لاہوری زخمی بھائیوں کی امداد اور خون کے عطیات دینے کیلئے گھروں سے نکل آئے ہیں،  خود کش دھماکے کے بعد ،ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ لاہور کے اقبال پارک میں ہونے والے خوف ناک خود کش حملے میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں لاہور کے جناح ،سروسز ،شیخ زید اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی جانب سے زخمیوں کی جانیں بچانے کیلئے خون کی اشد ضرورت پوری کرنے کیلئے عطیات دینے کی اپیل کی گئی تھی، جس کے بعد لاہور کے شہری بڑی تعداد میں خون کے عطیات دینے کے لئے اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، دوسری جانب صوبائی حکومت نے لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سماء

LahoreBlast

GulshaneIqbal

Appeals

Tabool ads will show in this div