صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور اہم شخصیات کا اظہار مذمت

BLAST SPOT LHR 27-03003

کراچی / لاہور / اسلام آباد : صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر شخصیات نے لاہور میں خوفناک خودکش دھماکے پر مذمت اور متعدد افراد کی شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔

لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، واقعے میں 10 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان، پرویز رشید نے خودکش حملے پر شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گلشن اقبال پارک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی گلشن اقبال پارک لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، رہنماؤں نے واقعے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے لاہور میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا تعصب پر مبنی عمل ہے، ایسے گھناﺅنے فعل سے قوم کے دہشت گردی کیخلاف عزم کو پست نہیں کیا جاسکے گا۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، آفتاب شیر پاؤ، رحمان ملک، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا  اظہار کیا ہے۔ سماء

PM

ChohadryNisar

PUNJAB

MAMNOON HUSSAIN

TALIBAN

PervezRasheed

gulshan e iqbal

CM Shahbaz Sharif

Park Blast

Tabool ads will show in this div