آل پاکستان مسلم لیگ، مشرف لورز کا گیارہ مارچ کو خصوصی عدالت کے باہر پرامن احتجاج کا فیصلہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : آل پاکستان مسلم لیگ اور مشرف لورز نے گیارہ مارچ کو سابق صدر کی پیشی کے موقع پر خصوصی عدالت کے باہر پرامن احتجاج  کا فیصلہ کر لیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد کا ہنگامی اجلاس صدر فیڈرل کیپیٹل راجہ حماد حسین کی زیر صدارت ہوا۔ ترجمان چوہدری اسد کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیارہ مارچ کو پرویزمشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

 پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کی ہدایت پر سینکڑوں کارکن اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملے پر چاروں صوبوں میں بھی پارٹی کے اجلاس ہوں گے۔ سماء

updates

dg

Tabool ads will show in this div