پارلیمنٹ لاجز میں شراب، چرس کی محفلیں اور مجرے ہوتے ہیں، جمشید دستی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ میں دھماکا کردیا، کہتے ہیں کہ بعض ارکان پارلیمنٹ لاجز میں شراب اور شباب کی محفلیں سجاتے ہیں، سالانہ 4 سے 5 کروڑ روپے کی شراب لائی جاتی ہے۔

آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے انکشاف کیا ہے کہ جھوم برابر جھوم کی محفلیں پارلیمنٹ لاجز میں بھی سجتی ہیں، قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر جمشید دستی نے ارکان پارلیمنٹ کے کچھ ایسے راز کھولے کہ سب حیران رہ گئے، ان کا دعوٰی ہے کہ  پارلیمنٹ لاجز میں سالانہ 4 سے 5 کروڑ کی شراب لائی جاتی ہے۔

دستی نے دستی دستی یہ بھی کہہ دیا کہ لاجز میں مجرے کیلئے باہر سے لڑکیاں لائی جاتی ہیں، جس کے ان کے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارکان پارلیمنٹ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے۔

زیادہ بولنے پر جمشید دستی کا مائیک بند کردیا گیا اور ثبوت پیش ہونے تک اُنکے الفاظ اسمبلی کارروائی سے حذف کرا دیئے گئے۔ سماء

Ishaq Dar

beatles

Tabool ads will show in this div