کراچی : حساس اداروں نے گرفتار را ایجنٹ سے بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے رابطوں کی تفصیلات حاصل کر لیں، کل بھوشن یادیو نے کوئٹہ میں ہزارہ براداری پر حملوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ''را'' کے گرفتار جاسوس سے مزید شواہد حاصل کر لئے، کل بھوشن یادیو کئی مزید سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔
دوران تفتیش بھارت سے ایران کے راستے دہشت گردوں کو فنڈنگ کے نیٹ ورک کا بھی بتا دیا، ذرائع کے مطابق، را ایجنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا کئی علیحدگی پسند لیڈرز کے ساتھ رابطہ تھا، افغانستان میں موجود ایجنٹ بھی دہشت گردی کارروائیوں میں مدد کرتے رہے ہیں۔
کل بھوشن یادیو کے قبضہ سے حاصل فون کا ڈیٹا بھی جمع کر لیا گیا، بھارتی جاسوس نے کوئٹہ میں ہزارہ براداری پر حملوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا بھی اعتراف کر لیا۔ سماء