ڈی آئی خان اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی شیلنگ، متعدد دہشت گرد ہلاک
اسٹاف رپورٹ
ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان کے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی، کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکنی اور لونی سمیت مختلف پہاڑی علاقوں اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ کی۔
فورسز کی کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ کئی ٹھکانے تباہ ہوئے۔ سماء