میٹرو بس کا روٹ عارضی طور پر مختصر
لاہور: لاہور ميں سيکيورٹي خدشات پر ميٹرو بس سروس کو شاہدرہ سے ايم اے او کالج تک معطل کرديا گيا ہے، بس سروس گجومتہ سے ايم اے او کالج تک چل رہي ہے۔
حکام کے مطابق روٹ کو سيکيورٹي خدشات پر عارضي طور پر مختصر کيا گيا ہے، جلد ہي بس سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک بحال کردي جائے گي۔
بس سروس کا روٹ مختصر ہونے پر شہريوں کو شديد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسري طرف راولپنڈی ميں بھی ميٹرو بس سروس کل اتوار کے روز مکمل بند رکھی جائے گی۔ سماء