Technology

دنیاکاکولنگ سسٹم خراب ہونےلگا

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/ARCTIC-WARM-WINTER-PKG-26-03-Mukkaram.mp4"][/video]

arctic

آرٹک: دنیا کاکولنگ سسٹم خراب ہونے لگا۔ سرد ترین علاقہ گرم پڑنے لگا۔ فروری میں قطب شمالي کا درجہ حرارت تاريخ کي کم ترین سطح پرریکارڈ کيا گيا۔

فروری میں دنیا کے بدلتے رنگ کے باعث سرد موسم پرگرم رنگ چڑھ گیا۔ناسا کے سائنسدان ڈاکٹروالٹ مئیر نے خبردارکیا ہےکہ آرٹک میں گرم ترین سرما آگیا۔

اس خطے می ریکارڈ درجہ حرارت سے برف کچھ اور پگھلنے لگی اور درجہ حرارت معمول سے دس سے پندرہ فارن ہائیٹ زیادہ دیکھا گیا۔

والٹ مئیرنے بتایا ہے کہ آرکٹک دنیا کا کولنگ سسٹم ہےجوخراب ہورہا ہے۔

آرٹک اگریوں ہی گرم ہوتا گیا توعالمی موسم میں شدت آجائے گی اور شمالی نصف کرہ بالخصوص امریکا اور یورپ سے منسلک علاقہ شدید گرم و سرد کی زد میں آجائے گا۔  ایجنسی/ سماء

Global Temperature

Tabool ads will show in this div