سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز

no-smoking-sign-psd-&-icons_55-292934275 اسلام آباد : وزارت قومی صحت نے آئندہ بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوادیں، سفارشات میں سگریٹ کے پیکٹ پر 44 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت قومی صحت نے آئندہ بجٹ 2016-17ءمیں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دیں۔ یہ سفارشات وزارت قومی صحت کی طرف سے بنائے گئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ جس میں ایف بی آر، انٹرنیشنل یونین، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، ورلڈ بینک اور ٹوبیکو کنٹرول سیل کے ماہرین شامل تھے، نے مرتب کیں۔ سفارشات میں لوئیرسلیب کے تحت سگریٹ کے پیکٹ پر 44 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سفارشات میں صدر پاکستان، صدر آزاد جموں و کشمیر، صوبوں کے گورنرز اور ان کے خاندان اور مہمانوں کو سگریٹ پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹوبیکو کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 2 فیصد تمباکو سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج معالجے کے لئے پرائم منسٹرز نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ سماء

TAX

HEALTH MINISTRY

Customs

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div