واشک،ایف سی قافلےپربم حملہ اورفائرنگ،تین اہلکارشہید،6زخمی
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے واشک میں ایف سی کے قافلے پر حملے میں تین اہل کار شہید، جب کہ 6 اہل کار زخمی ہوگئے۔ جسد خاکی اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، تاہم فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ واشک کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد گھات لگائے ملزمان نے قافلے پر فائرنگ شروع کردی، حملے میں تین اہل کار موقع پر شہید، جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔ شہید اہل کاروں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم حملہ آوروں کی جانب سے آخری اطلاعات تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،حملہ آوروں نے پہلے دھماکا کیا، اور اس کے بعد فائرنگ شروع کی، جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ سماء