ویمز ورلڈ ٹی 20؛ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

3b

نئی دہلی : ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی، سدرہ امین کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Sidra Ameen Still Vo 24-03

نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان جہاں آرا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔

بنگال ٹیم کی جانب سے فرزانہ حق 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، شرمین اختر 19، لتا موندل 12، جہاں آرا 11 اور سلمیٰ خاتون نے 10 رنز بناسکیں۔

Women's ICC World Twenty20 India 2016: Pakistan v Bangladesh

پاکستان کی جانب سے انعم امین اور اسماویہ اقبال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، گرین شرٹس نے 4 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے 114 رنز کا ہدف 16.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، سدرہ اقبال نے 48 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Women's ICC World Twenty20 India 2016: Pakistan v Bangladesh

گرین شرٹس کی اسٹار آل راؤنڈر بسمہ معروف 42 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، انہوں نے اننگز میں 5 چوکے لگائے، پاکستان کی آؤٹ ہونیوالی واحد کھلاڑی ناہیدہ خان نے 10 گیندوں پر 10 رنز بنائے، وہ سلمیٰ خاتون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ سماء

World T20

Women World T20

Bisma maroof

Tabool ads will show in this div