نئی مذاکراتی کمیٹی یاموجودہ کمیٹی میں تبدیلی،وزیراعظم کل اہم فیصلہ کرینگے

اسلام آباد : جنگ بندی کے بعد کالعدم طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی برقرار رکھی جائے یا نہیں، وزیراعطم کل اہم فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ارکان منگل کو کمیٹی کے مستقبل کے بارے میں مشاورتی اجلاس کریں گے جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ جنگ بندی کے بعد حالیہ حکومتی کمیٹی کے ضرورت باقی ہے یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس کے بعد کمیٹی کے چاروں ارکان وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے کہ مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لئے نئی کمیٹی بنائی جائے یا موجودہ کمیٹی میں ہی توسیع کر دی جائے۔

حکومتی کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر نے چند روز قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات میں تجویز دی تھی کہ جنگ بندی کے بعد نئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں وزیر داخلہ، گورنر،وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا، فوجی افسران سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے۔ سماء

فیصلہ

jundullah

Benazir

Tabool ads will show in this div