ایان علی کےنخرے،عدالت سے استثنی کی درخواست
راول پنڈی: ڈالر گرل ایان علی نے کہاہے کہ سفرکرنے سے طبیعت خراب ہوتی ہے۔ ذاتی سیکیورٹی کے ساتھ بار بار عدالت آنا بہت مہنگا پڑتا ہے۔ ایان علی نے بھی مشرف کی طرح عدالت میں پیشی سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا۔
عدالت کی بار بار طلبی پر سپر ماڈل ایان علی جانثاروں کی فوج کے ہمراہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہوگئیں۔ سنہری زلفیں، گورے گورے مکھڑے پہ چشمہ لگائے، سیاہ رنگ کے لباس میں ایان جاذب نظر لگ رہی تھیں ۔
عدالت نے کسٹم حکام کی طرف سے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو تیس مارچ کو سنایا جائے گا۔ایان علی کی طرف سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائرکی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ذاتی سیکورٹی کے ہمراہ عدالت آنے پر ایان علی کا بہت خرچہ ہوتا ہے اور سفر سے طبیعت بھی خراب ہو رہی ہے۔ انہیں بھی پرویز مشرف کی طرح حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔
اس درخواست پرکسٹم حکام کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سماء