آرمی چیف،وزیراعظم،جنگ بندی اورٹارگٹڈ آپریشن پرمشاورت

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں جنگ بندی کے بعد کی صورت حال اور ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں کالعدم طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا جائزہ لیا گیا۔ جب کہ ٹارگٹڈ آپریشن کی اب تک کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں آئندہ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے یانہ رکھنے پر بھی مشاورت کی۔

ملاقات میں اسلام آباد، باڑہ واقعات کے بعد ملک میں سیکیورٹی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں چوہدری نثار، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر دفاع، وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ سماء

شوبز

آرمی

ahmadinejad

Tabool ads will show in this div