کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔
 
پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم راہزنوں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل محمد اعظم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ محمد اعظم کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کلی مبارک سے تھا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بازار میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں عبدالمالک نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق عبدالمالک کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے، پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ سماء

MQM

Tahir-ul-Qadri

elections

karzai

Tabool ads will show in this div