منیجر اور کوچ کی احمد شہزاد، عمر اکمل پر شدید تنقید

Team Meeting Pkg 23-03 لاہور: بدترین کارکردگی پر پاکستانی کرکٹرز لائن حاضرہوگئے۔ ورلڈکپ میں ناکامیوں پر منیجر اور کوچ پھٹ پڑے ۔ مینجر انتخاب عالم نے احمد شہزاد ۔ عمر اکمل کو کھری کھری سُنادی ۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست نے کرکٹ کے بڑے بڑے برج ہلا دیئے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی ۔ مینجر انتخاب عالم نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی خوب کلاس لی ۔ مینجر کہتے ہیں تم دونوں نے پورامیچ ہروایا ۔ بتاو تم لوگوں نے اتنا سست کیوں کھیلا ۔ تم ملک کے لئے نہیں اپنے لئے کھیلتے ہو۔ احمد شہزاد بولے اپنے لئے نہیں ملک کے لئے کھیلا ۔ ادھر عمر اکمل نے اپنی بلا احمد شہزاد کے سر ڈال دی ۔ بولے احمد شہزاد نے کہا تھا سنگل لے کر دو باونڈری میں ماروں گا ۔ میں احمد کو سنگل لے کر دیتا رہا ۔ وقار یونس نے بھی دل کی بھڑاس نکالی۔ ایسا جواب دیا کہ دونوں بلے باز چپ ہوگئے ۔ وقار یونس بولے کیا تم ہمیں اور قوم کو اندھا سمجھتے ہو ۔ تم لوگ بیس پچیس رنزبناکر اپنی جگہ پکی کرنےکے چکر میں لگے رہتے ہو۔ اب فیصلہ ٹیم کے وطن واپسی پر ہی ہوگا۔ کہ کون رہے گا اور کون جائے گا ۔ سماء

ahmed shahzad

head coach waqar younis

ICC WT20

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div