مصطفیٰ کمال کا 24 اپریل کو باغ جناح میں جلسے کا اعلان
کراچی : مصطفیٰ کمال پارٹی کے نام کے اعلان کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ مزار قائد پہنچ گئے، حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بولے کہ 24 اپریل کو باغ جناح میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
متحدہ قومی موومنٹ کو خیر باد کہہ کر نئی پارٹی کا اعلان کرنے والے مصطفیٰ کمال دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مزار قائد پہنچ گئے، بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔
مزید جانیے ؛ مصطفیٰ کمال نے اپنی جماعت کا نام پاک سر زمین پارٹی رکھ دیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ ماہ باغ جناح میں جلسہ عام کا اعلان کردیا۔ بولے کہ 24 اپریل کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی کا نام پاک سرزمین پارٹی رکھا ہے۔ سماء
MUSTAFA KAMAL
Quaid-e-Azam
anis qaim khani
Pak Sarzameen Party
تبولا
Tabool ads will show in this div