لاہور میں جیولوجیکل سروے کرانے کا فیصلہ

4022207518_26d575a65c_b لاہور : لاہور کی تاریخی اور دیگر عمارات پر زلزلے اور بارشوں سے ہونے والے اثرات سے متعلق جیولوجیکل سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں واقع تاریخی و دیگر عمارات پر زلزلہ ا ور بارشوں سے مرتب ہونے والے اثرات سے متعلق جیولوجیکل سروے کرایا جا ئے گا، تاکہ مستقبل میں کسی بھی نوعیت کی قدرتی آفات سے قبل از وقت نمٹا جا سکے۔ اس سلسلے میں پاکستان میٹرولو جیکل ڈیپارٹمنٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں، تاریخی عمارات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ ہماری نئی نسلوں کو ماضی سے آگاہی حاصل ہو، مستقبل کے لئے کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی حادثہ سے دو چا ر نہ ہونا پڑے اور کم سے کم قیمتی جا ن و مال کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ ا سلام آباد سمیت لاہور، سرگودہا،ڈی جی خان،ملتان،راولپنڈی میں 25 بار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے، تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کی سربراہی میں قائم ایڈوائزری کمیٹیوں نے خطرناک عمارات بارے سروے رپورٹ ارسال کرنا شروع کر دی ہے، جس کے نتیجہ میںانتہائی خطرناک عمارات کو گرایا جا رہا ہے، جب کہ دیگر کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے اور تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب بھی کسی نوعیت کا زلزلہ محسوس ہو فوری سرکاری و دیگر عمارات کی سروے رپورٹ مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر لاہور ڈویژن کی سربراہی میں ماڈل بائی لاز میں ترامیم اورنئے مشاورتی قوانین بنانے بارے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سماء

NDMA

PUNJAB

EARTH QUAKE

Geological Survey

Tabool ads will show in this div