سابق صدر پرویز مشرف پر پیشی کے روز حملے کا خطرہ، وزارت داخلہ کا پولیس کو خط

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے پرویز مشرف پر پیشی کے موقع پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا، ذرائع کے مطابق سیکیورٹی عملے میں سے ہی کوئی سابق صدر کو نشانہ بناسکتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پرویز مشرف کو لاحق خطرات سے متعلق الرٹ جاری کردیا، پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پر ان کے سیکیورٹی عملے میں سے ہی کوئی حملہ کرسکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے لکھا گیا خط پولیس کو موصول ہوگیا جس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف پر کل پیشی کے موقع پر حملہ ہوسکتا ہے، کالعدم اور دہشتگرد تنظیمیں سابق صدر پر حملہ کرسکتی ہیں۔ سماء

انڈیا

twins

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div